وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ موسم کی خرابی کے باعث شالیمار ایکسپریس میں سفر کر کے کراچی پہنچے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ رات گئے موسم کی خرابی کے باعث شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سکھر سے کراچی پہنچے، اس موقع پر کینٹ اسٹیشن پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے سامان کی چیکنگ بھی کی گئی، کینٹ اسٹیشن پہنچنے پر مراد علی شاہ کچھ غصے میں نظر آئے، ڈی ایس ریلوے نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال گلدستہ پیش کر کے کیا جو مراد علی شاہ کسی خاطر میں نہ لائے، اور میڈیا سے بات کئے بغیر ہی پروٹوکول کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس روانہ ہوگئے ۔۔۔