صدراور وزیراعظم کی محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیدائش کےدن پر مسلمانان عالم کومبارکباد۔

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے پیغام میں محسن انسانیت خاتم الانبیاء رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی پیدائش کے مبارک دن پر تمام مسلمانان عالم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہمیں مبارک موقع پرانتہا پسندانہ سوچ اور علاقائی تعصبات کو خیرباد کہہ کر ملک وقوم کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کرنے کا عہد کر نا چاہیے۔ انکا کہنا ہے کہ حضورؐ کے امتی ہونے کے ناطے ہمیں اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونا چاہیے۔
اللہ تعالی وطن عزیز کو حقیقی ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنا دے ۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بارہ ربیع الاول کا دن وجود کائنات کے ظہورمیں آنے کا دن ہے۔ انسان دشمنی ، ظلم و بربریت ، جہالت، جبرو استبداد اور گمراہی کی تاریخ کو ظہور قدسی کے ان مبارک لمحات نے یکسر بدل کر رکھ دیا۔ عید میلادالنبی کادن ایثار، قربانی،رواداری کےزریں اصول یادکرانے کا ذریعہ ہے۔ اسوہ حسنہ کوانفرادی اوراجتماعی سطح پراپنانےکی ضرورت ہے۔ فوج آپریشن ضرب عضب اوردیگرمحاذوں پربے پناہ قربانیاں پیش کررہی ہے۔ نازک صورتحال میں ہمیں فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔