کوئٹہ: دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید جبکہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں دہشتگردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ دوسری جانب سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔