جشنِ عید میلاد النبی:محبوبِ خداکے یومِ ولادت پر آج ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں سے جلوس نکالے جارہے ہیں۔
جشنِ عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے کراچی ،راولپنڈی، اسلام آباد ،لاہور، کوئٹہ، فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جارہے ہیں۔ شہرشہرچراغاں اورنعتیہ محافل کے انعقاد سے ایک پُرنورسماں بندھ گیا ہے۔ عاشقانِ رسول مذہبی یگانگت واتحاداور سرورِ کائنات کی مداح سرائی میں مشغول ہیں۔ شمع رسالت کے پروانے مختلف انداز سے بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کررہے ہیں، قریہ قریہ بستی بستی درود و سلام کی محافل کے ساتھ جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔
شہر شہر روشنیوں اور سبز رنگوں کی بہار ہے، عقیدت مند جگہ جگہ جلوس اور محافل کا انعقاد کر رہے ہیں۔ مختلف شہروں میں محافل میلاد منعقد کر کے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے ہدیہ عقیدت پیش کیا جا رہا ہےاور درود و سلام کے پھول نچھاور کئے جا رہے ہیں۔