امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل سیرت نبوی پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔ شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ترک مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر مہمت گورمز کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کی، اس موقع پر پاک ترک تعلقات ، مذہبی ہم آہنگی ، بھائی چارے، رواداری، یگانگت اوربرداشت کے جذبات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔ انہوں نے ترک بھائیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاتم الانبیامحمد ﷺ کی ولادت کا دن پوری انسانیت کیلئے خوشیوں اور مسرت کا دن ہے، ہمارے نبی نے بھائی چارے ، رواداری ، یگانگت اور اتحاد کا درس دیا ہے، امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل سیرت نبوی پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔ آپؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر رائج کرنے کی ضرورت ہے، شہباز شریف نے استنبول میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور پنجاب کے عوام غم کی گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سفاک دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کونشانہ بنا کر بربریت کا بدترین مظاہرہ کیا، دہشت گردی ایک بین الاقوامی چیلنج ہے جسے مشترکہ کوششوں سے نمٹنا ہوگا