طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی نعشوں کی ابتدائی فرانزک رپورٹ جاری کردی گئی
طیارہ حادثہ کے مسافروں کی نعشوں کی ابتدائی فرانزک رپورٹ ایوب میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی, فرانزک رپورٹ تریسٹھ صفحات پر مشتمل ہے جس میں جاں بحق تمام مسافروں کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہے جبکہ نعشوں کے ڈی این اے سے متعلق بھی تفصیلات بیان کی گئی ہیں, فرانزک رپورٹ میں تمام نعشوں کے ساتھ ملنے والے شواہد بھی شامل کیے گئے ہیں, ابتدائی رپورٹ نعشوں کے ابتدائی پوسٹمارٹم کے بعد تیار کی گئی جبکہ رپورٹ کی تیاری میں نادرا، ایوب میڈیکل کالج اور آرمی میڈیکل کالج کے فرانزک ماہرین سمیت ہسپتال کے سرجنزنے حصہ لیا, ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ لاشوں کی شناخت کے لئے معاون ثابت ہوگی