مالی سال 2017کے دوران پاک قطر دو طرفہ تجارت کا حجم 1.2 ارب ڈالر تک بڑھ گیا

Dec 12, 2017 | 11:25

مالی سال 2017کے دوران پاک قطر دو طرفہ تجارت کا حجم 1.2 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جس میں سے پاکستانی برآمدات کا حصہ 52 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قطر کے وزیر خزانہ علی شریف الایمادی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ قطر کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔وزارت خزانہ قطر کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اکتوبر میں 2017ئ کے دوران پاکستا ن برآمدات میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال2017ـ18 کے آغاز سے جون کے بعد قطر کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں مجموعی طورپر 52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قطر کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ قطر میں غذائی مصنوعات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور قطر غذائی ضروریات کی تکمیل کے لئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی برآمدکنندگان کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ غذائی مصنوعات کی برآمدات کے لئے اقدامات کریں

مزیدخبریں