بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 بیٹے جاں بحق، ماں ،بیٹی زخمی

Dec 12, 2017 | 12:29

ننکانہ صاحب کے علاقے شاہ کوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 بیٹے جاں بحق اور ماں، بیٹی زخمی ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ کوٹ میں صفدر آباد روڈ پر بھوڑو گائوں میں رات گئے بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 4 بھائی جاں بحق ہوگئے۔ملبے تلے دب کر ان کی والدہ اور بہن بھی زخمی ہوئیں، جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹرز (ٹی ایچ کیو) ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 17سالہ وحید، 12سالہ اویس،10سالہ نور مصطفی اور 5سالہ شرجیل شامل ہیں۔جبکہ زخمیوں میں 38سالہ ریحانہ اور 2سال کی سحر فاطمہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں