دہشتگردوں کا فورسز کی گاڑی حملہ، سیکنڈ لیفٹیننٹ اور سپاہی شہید
پاک دھرتی کے سپوت، پاک سر زمین پر قربان ہو گئے۔ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں مزید دو قوم کے بیٹوں نے قربانیاں دیدیں، اس بار بزدل دہشتگردوں نے فورسز کی گاڑی کو دبے پاؤں نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کی ملحقہ پہاڑیوں سے دہشتگردوں نے فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اکیس سالہ سیکنڈ لیفٹننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہو گیا، سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی سے علاقے بورے والہ سے ہے، جنہوں نے حال میں پاک آرمی میں کمیشن پاس کیا، اکیس سالہ شہید سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاؤں ڈانیر سے ہے اور ان کی تین سال کی ملٹری خدمات ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن رد الفساد نے شرپسندوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، مٹھی بھر دہشتگرد اب بھی چند بزدلانہ کارروائیاں کر کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ملک بھر میں آپریشن کے باعث امن قائم ہوا ہے