ائیرپورٹ حملہ کیس: اے آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے جواب جمع کرا دیا

سندھ ہائی کورٹ میں ائیر پورٹ حملہ کیس میں ملزمان کی جانب سے دی گئی درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت میں اے آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے جواب جمع کرا دیا، جواب میں لکھا گیا کہ سی ٹی ڈی کے ثناءاللہ چیمہ، چوہدری اعظم کو معطل کردیا گیا ہے، جبکہ ناصرعروج مفرور ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے، عدالت میں درخواست گزارسرمد صدیقی اورمحمد ندیم کا کہناتھا کہ ان کی رہائش کراچی میں ہے، ایف آئی آر کراچی میں درج ہوئی گواہان بھی کراچی میں ہیں، سی ٹی ڈی کےاعلی افسران سےجان کا خطرہ ہے، ان کے گھر کروڑوں روپےکی ڈکیتی بھی کرائی گئی، عدالت سےاستدعا ہےکہ کیس کو سکھر منتقل نہ کیا جائے، عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد تمام فریقین کو سکھرمنتقل کرنےسےمتعلق جواب جمع کرانےکا حکم دیتےہوئے کیس کی مزید سماعت چھبیس دسمبر تک ملتوی کردی