روس نے شام سے اپنی فوج کو واپس بلانا شروع کر دیا
روس نے شام سے اچانک اپنی فوج کو واپس بلانا شروع کر دیا، شام کی خانہ جنگی کے دوران روس کی شامی صدر اسد کے لیے حمایت کافی اہم تھی اور روس نے ہرموڑ پر شامی حکومت کی حمایت کی ہے، لیکن یہ اعلان روس کے صدرپیوٹن نے شام کے دورے کے دوران کیا، روسی صدر نے گزشہ برس بھی ایسا ہی اعلان کیا تھا لیکن روسی فوج نے شام میں کارروائیاں جاری رکھی تھیں، لیکن اب روسی فوجیں واپس آنا شروع ہو گئی ہیں، ملاقات میں روسی صدر نے کہا کہ انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ شام میں موجود روسی فوج کا ایک بڑا حصہ واپس لوٹ جائے گا، اگر دہشت گردوں نے دوبارہ کارروائیاں کیں تو پھر روس ایسے فضائی حملے کرے گا جیسے انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔