تحریک انصاف فرانس تبدیلی پینل کی جانب سے انٹر پارٹی الیکشنز میٹنگ کا انقعاد کیا گیا۔
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) تحریک انصاف فرانس تبدیلی پینل کی جانب سے انٹر پارٹی الیکشنز میٹنگ کا انقعاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی میٹنگ کا انقعاد تحریک انصاف تبدیلی پینل کے امیدوار برائے صدر میاں ذوالفقار جتالہ،نائب صدر چوہدری افضال ڈھل،جنرل سیکرٹری اصغر برہان اور سیکرٹری انفارمیشن آصفہ ہاشمی کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے اپنے خطاب میں کارکنان کی طرف سے ان کے پینل پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء الله وہ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے تقریب کا آغاز حاجی ابرار لہری نے تلاوت قرآن پاک اور عاکف غنی کی جانب سے نعت رسول مقبول سے ہوا۔
اس موقع پر تقریب کی نظامت کے فرائض ادا کرتے ھوئے سینئر رہنما یاسر قدیر نے انٹرا پارٹی الیکشنز کے حوالے کارکنان کو ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقے سے آگاہی دی اور بتایا کہ مورخہ بارہ دسمبر کو اپنے موبائل کے ذریے پینل کوڈ 12 پر ایس ایم ایس کر کے ووٹ کاسٹ کرنا ہے
تقریب سے سینئر پارٹی رہنماؤں ابرار کیانی،چودھری گلزار لنگڑیال،چودھری طاہر اقبال،شیخ نعمت اللہ ،سلیم جپہ،چودھری منور جٹ،چودھری طارق ارائیں،سید علی عباس شاہ،اطہر وڑائچ ،مظہر گوندل ،ناصرہ خان و دیگر نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور بھر پور انداز میں تبدیلی پینل کو کامیاب کرانے اور بارہ دسمبر کوڈ پینل بارہ کو ووٹ کاسٹ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جبکہ اس موقع پر ،سید ظریف شاہ عبدالستار چودھری ،سجاد خان،سہیل بھدر،سعید ملک،رانا یاسین ،بابر مغل،محسن اعجاز،چودھری اعجاز جٹ؛تنویر جٹ،فیصل گوندل،فضل مغل،عاطف مجاہد،,راجہ وقار کیانی ,محمد علی ، سومیہ بابری،شہلا رضوی،شبانہ چودھری و دیگر بھی موجود تھے