Waqt News
Saturday | January 28, 2023
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • لاہور:ضلعی انتظامیہ کا آٹا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، آٹا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • پشاورکے علاقے داؤدزئی میں خوفناک دھماکہ،2افراد زخمی
  • مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز آج لاہور پہنچیں گی۔
  • پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
  • عمران خان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں۔راناثنااللہ
  • یہودی بستی میں فائرنگ، 8 اسرائیلیوں کو ہلاک
  • گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو نوٹس جاری
  • یوکرین کے دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا۔
  • سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک
  • فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
  • ملک بھر میں 14نئے کیسز رپورٹ
  • امریکہ خوفناک برفانی طوفان کی زد میں
  • پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں 92 کروڑ 30لاکھ ڈالر کی مزید کمی
  • عمران خان کوجیل بھیجنے نااہل کرنے اور جان سے ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جاری ہے۔ شیخ رشید
  • پاکستان میں ڈالر کی قیمت نے سب ریکارڈ توڑدیئے۔
  • پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔
  • پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم این اے فرخ حبیب کے خلاف بھی مقدمہ درج
  • اب پاس ہونے کے لئے 40فیصد نمبر لینے پڑیں گے۔
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
  • امریکی وزیرخارجہ آئندہ ہفتے مصر، مقبوضہ مغربی کنارے اور اسرائیل کا دورہ کریں گے.
  • اسرائیل یوکرین کو طیارہ شکن میزائل فراہم کرے۔ جوبائیڈن انتظامیہ کی درخواست
  • (ن) لیگ کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس، مریم نواز کی واپسی پر استقبال کیلئے کمیٹی تشکیل
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے
  • پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ فائنل
  • غریب مر رہے ہیں، لاہوریوں کو باہر نکلنا ہو گا، شیخ رشید
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • پرویز الٰہی نے آج کچھ باتیں کیں وہ ہمارے بزرگ ہیں، حماد اظہر
  • پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد کردیاگیا
  • ڈالر کی اڑان ، سونے کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے اضافہ
  • مائنس عمران خان فارمولا کامیاب نہیں ہو سکتا: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے لئے باب خیبر سے لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا

Dec 12, 2017 | 16:46 4:46 PM, December 12, 2017
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے لئے باب خیبر سے لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا

فاٹا کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے مطالبہ کے حق میں باب خیبر سے جماعت اسلامی کا لانگ مارچ تیسرے روز موسلادھار بارش میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قبائل کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت کو 31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔ سال نو کے آغاز پر اسلام آباد میں مستقل دھرنا دیتے ہوئے اسے ''خیمہ بستی'' میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ ملک بھر سے کارکنان خیمے اور چادریں لے کر اسلام آباد آئیں گے۔ شہروں کو بند نہیں کریں گے۔ ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کی تالابندی کر دی جائے گی۔ حکومت یاد رکھے قاضی حسین احمد مرحوم کے ایک دھرنے سے اگلے دن حکومت چلی گئی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چائینہ چوک جناح ایونیو اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لانگ مارچ میں تمام قبائلی ایجنسیوں سے لوگ شریک تھے اور تیسرے روز یہ لانگ مارچ ٹیکسلا کے راستے فیض آباد سے ہوتا ہوا اسلام آباد میں داخل ہوا۔ جماعت اسلامی کے اس لانگ مارچ نے شہر کے معمولات کو ڈسٹرب نہیں کیا۔ معمولات زندگی رواں دواں رہی۔ سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے شہریوں کے لئے مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔ حکمرانوں کو ان کے دفاتر میں نہیں بیٹھنے دیں گے۔ تمام قبائل کو مبارکباد دیتا ہوں۔ جمرود باجوڑ سے وزیرستان تک لوگ اس لانگ مارچ میں شریک ہیں۔ شدید بارش اور ٹھنڈ کے باوجود لوگوں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موسم ٹھنڈا ہو سکتا ہے مگر اپنے حقوق کے لئے قبائل کے جذبات گرم ہیں اور ٹھنڈا موسم گرم جذبات کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہم ایوان صدر وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب کھڑے ہیں۔ انصاف و عدل کے لئے یہ لانگ مارچ یہاں آیا ہے یہ قبائل وہ قوانین چاہتے ہیں جو پورے پاکستان میں لاگو ہیں۔ اگر قبائل میں پاکستان کے قوانین نافذ نہیں کر سکتے تو پورے پاکستان کو فاٹا بنا دیں۔ قبائلی عوام کو بھی آئین و قانون کے مطابق نظام دیا جائے دونوں میں سے ایک کام کرنا ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ حکمران طبقہ اور اشرافیہ کے بچے مزے کریں اور قبائل دربدر ہو کر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں۔ قبائل پینے کے صاف پانی، تعلیم، روزگار اور سڑک سے محروم ہیں عدالتوں میں ان کی شنوائی نہیں ہو سکتی۔ عدم انصافی کا یہ نظام مزید نہیں چل سکتا۔ 70 سالوں سے حکمران طبقہ کے مظالم برداشت کر لئے۔ ہمیشہ قبائل کو لڑایا گیا اور ظالمانہ نظام کو مسلط کئے رکھا۔ قبائل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ناانصافی کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں بدامنی اور دہشت گردی پیدا ہوئی ہے۔ اگر اب بھی قبائل کو حقوق نہ دیئے تو ان کے ہاتھ حکمران طبقہ کے گریبان پر ہوں گے۔ پوری قوم کو لے کر اسلام آباد آؤں گا۔ شہروں کو بند نہیں کریں گے بلکہ ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کی تالہ بندی کریں گے۔ سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو سی پیک میں حصہ دیا جائے صوبہ خیبرپختونخوا میں شامل کیا جائے۔ قومی مالیاتی کمیشن میں فاٹا کو نمائندگی دی جائے قابل تقسیم محاصل سے فاٹا کے لئے تین فیصد مختص کئے جائے ۔ ایف سی آر کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قبائل میں پولیٹیکل ایجنٹ اور تحصیلدار کو مغل بادشاہ سے بھی زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔ قبائلیوں کو 25,25 سالوں کے لئے جیل میں بند کر دیا جاتا ہے ان کے گھروں کو مسمار کر دیا جاتا ہے اور انہیں علاقہ بدر کیا جاتا ہے۔ ظالمانہ ایف سی آر کو مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی نظام ہے جو افریقی ممالک سے امریکہ نے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر غلام بنایا اور ان پر تاریخ کے بدترین مظالم کئے۔ آج بھی قبائل کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔ اسی ناانصافی کی وجہ سے قبائل میں غربت بڑھی ہے۔ گورنر سال میں ایک بار فاٹا کا دورہ کر کے اور عزت کی پگڑی سر پر رکھ کر سمجھتا ہے کہ وہ بڑا انسان بن گیا ہے۔ گورنر کو بڑا بننے کے لئے قبائل کو حقوق دینا ہوں گے۔ بدامنی اور دہشت گردی کی بنیادی وجہ ایف سی آر ہے۔ قبائل باصلاحیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ فاٹا کو اس لئے ضم نہیں کر سکتے کہ بھارت اور افغانستان ایکشن کر سکتے ہیں کیا حکمران اور افغانستان سے ڈرتے ہیں؟ کیا وہ فاٹا کو بھارت اور افغانستان کا حصہ سمجھتے ہیں؟ سارے قبائل چاہتے ہیں کہ انہیں عزت سے زندگی گزارنے کے لئے خیبرپختونخوا میں شامل کیا جائے۔ اب بھی قومی اسمبلی کے ایجنڈے پر نامکمل بل آیا تھا مگر شرم کی بات ہے کہ حکومت اس جزوی ریلیف کو بھی واپس لے لیا۔ 12 دسمبر 2017ء کو ڈیڈ لائن دے رہے ہیں کہ 31 دسمبر تک خیبرپختونخوا میں فاٹا کو ضم کر دیا جائے۔ ایسا نہ ہوا تو قبائل خیمے اور چادریں لے کر اسلام آباد آئیں گے مستقل دھرنا دیں گے ان دھرنوں کا آغاز بھی جماعت اسلامی نے کیا اور جب قاضی حسین احمد نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تو اگلے دن حکومت ختم ہو گئی تھی۔ مستقل دھرنا دیتے ہوئے اسلام آباد کو خیمہ بستی میں تبدیل کر دیں گے۔

لاہور:ضلعی انتظامیہ کا آٹا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، آٹا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • عمران خان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ...

    Jan 28, 2023 | 10:04
  • پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا ...

    Jan 28, 2023 | 10:08
  • پشاورکے علاقے داؤدزئی میں خوفناک دھماکہ،2افراد زخمی

    Jan 28, 2023 | 10:50
  • یہودی بستی میں فائرنگ، 8 اسرائیلیوں کو ہلاک

    Jan 28, 2023 | 09:58
متعلقہ خبریں
  • وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا ...

    Dec 31, 2022 | 11:05
  • رونالڈو  اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت ...

    Jan 03, 2023 | 10:32
  • خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال

    Jan 17, 2023 | 22:30
  • 1667 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے پاکستان بھر سے 30ہزار سے ...

    Dec 31, 2022 | 18:15
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 4

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 5

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group