صدر مملکت ممنون حسین کی شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشتگرد حملے کی مذمت

صدر مملکت ممنون حسین نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے محافظوں نے قربانیاں دے کر قوم کا مستقبل محفوظ بنا دیا ہے۔ صدر ممنون حسین نے حملے میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ اور سپاہی کی بلندی درجات اور اہل خانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے جوانوں نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں۔ صدر ممنون نے کہا کہ قوم اپنے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے گی۔