جس پارلیمنٹ کیلئے اتنے کوڑے کھائے آج اس کا حال دیکھنے لائق نہیں، اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے حکومت پرخوب تنقید کی ،، خورشید شاہ نے کہا کہ جس پارلیمنٹ کیلئے اتنے کوڑے کھائے آج اس کا حال دیکھنے لائق نہیں،، اپوزیشن اجلاس میں آجاتی ہے حکومت نہیں آتی ،، فلسطین کےمعاملے پر حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے،، کیا وزیراعظم کو امریکی صدر کے بیان پر بات نہیں کرنی چاہیے تھی ؟,خورشید شاہ نے کہا پارلیمنٹ کو معیشت، آبادی ، ماحول اور دیگر ایشوز کو دیکھنا ہے ،، نواز شریف جس درد کیلیے دوالے کر آئے وہ کام نہیں کر رہی درداوربڑھ گیا،نواز شریف نے کسی کی بات نہیں مانی انکا وہی رویہ ہے ،، 70 سال ہوگئے فاٹا کے مسئلے کا حل نکالناہوگا،، امید کرتے ہیں کہ فاٹااصلاحات کا بل کل ایجنڈے میں شامل کیاجائےگا،، مسائل ڈائیلاگ اور سنجیدگی سے حل ہوں گے ،، پارلیمنٹ کی توہین پر ایوان سے واک آوٹ کر رہے ہیں