احتساب بیورو نے سابق جسٹس شاہ خاور کو اسپیشل پراسیکیوٹرنیب مقررکردیا

قومی احتساب بیورونے پراسیکیوٹرجنرل کی آسامی خالی ہونے اور مقدمات کی پیروی میں تاخیر سے بچنے کیلئے سابق جسٹس شاہ خاورکواسپیشل پراسیکیورٹرنیب مقررکردیا ،، سابق جسٹس شاہ خاور ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں ،، پراسیکیورٹر جنرل کی آسامی خالی ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ اوراحتساب عدالتوں سمیت دیگرکورٹس میں نیب کے مقدمات کی پیروی متاثرہورہی تھی ،، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے ناصرسعید شیخ، مدثرخالد عباسی اور فصیح الملک سمیت پانچ نام حکومت کو بھجوائے گئے،، جس پر حکومت نے دو ناموں پراعتراض اٹھایا ، جس کے بعد سابق جسٹس شاہ خاور کو اسپیشل پراسیکیوٹرنیب مقررکردیا،مستقل پراسیکیورٹرجنرل نیب نہ ہونے کے باعث عدالت عظمی اوراحتساب عدالتوں میں زیرسماعت حدیبیہ پیپرملزسمیت دیگر اہم مقدمات متاثر ہو رہے تھے