دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ،، اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ،، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی،، شہدا نے وطن کی خاطر سب سے قیمتی اثاثے کی قربانی دی،،دشمن عناصر کیخلاف بہادر افواج کی خدمات کو قوم کبھی نہیں بھلا سکتی،، دوسری جانب قوم کے دو سپوتوں کی شہادت پر آرمی چیف کی جانب سے سوشل میڈیا پر ردعمل دیا گیا ،، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی،اس کی قیمت دھرتی کےبیٹےاداکرتےہیں، آج ہم جوآزاد ہیں وہ اپنے بہادربیٹوں کی وجہ سے ہیں، آرمی چیف کی جانب سے شہدا کو سلام بھی پیش کیا گیا ،، جبکہ پاک سرزمین سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا