ملکہ کوہسار میں سردیوں کی پہلی برفباری, سیاحوں کی بڑی تعداد لطف اندوز

میدانی علاقوں میں بارش تو بالائی علاقوں میں برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، ملکہ کوہسار مری میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی توسیاح بڑی تعداد میں ملکہ کوہسار پہنچ گئے، روئی جیسے نرم وملائم برف کے گالے ایسے برسے کہ سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے,
مری کے مال روڈ پر سرد موسم کا لطف اٹھانے والوں کا رش لگ گیا، تفریح کو یادگاربنانے کےلئے لوگوں ںے سیلفیاں لیں، مری میں سڑکوں پر برف اور پھسلن سے راستے بند ہوگئے ہیں، اس کے باوجود برفباری کے شوقین اب بھی بڑی تعداد میں مری پہنچ رہے ہیں