ایان علی آصف زرداری کے ڈالر باہر منتقل کرتی رہیں ،عوام کے لوٹے ہوئے پیسوں کا حساب دینا پڑے گا,وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے ، آصف زرداری نے قوم کا پیسہ لوٹا اور قومی خزانے پر ڈاکے مارے ،، انہیں اس کا حساب دینا ہوگا ،، عابد شیر علی نے کہا کہ ایان علی آصف زرداری کے ڈالر ملک سے باہر منتقل کرتی رہیں ,عابد شیر علی نے کہا کہ سب سے بڑے چور اور ڈاکو مصطفی کمال ہیں ان کے دور میں پل گرا کوئی پوچھنے والا نہیں ،جو کلمہ پڑھ لے اس کو راہ فرار مل جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحبان کے پاس کچھ نہیں رہا ان کی تو سائیکل بھی چوری ہو گئی ہے،،شیخ رشید سیاسی بی جمالو ہے ، وہ کیدو ہے جس کی آئندہ الیکشن میں ضمانت ضبط ہو گی,عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہم سب مسلمان ہیں کسی سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ،حرمت رسول پر ہماری جان بھی قربان ہے ،سیاسی مفادات کے لیے ملک میں آگ نہ لگائی جائے ،سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر میں میرا نام بھی ہے،انکوائری کمشن بنا دیں ہر قسم کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں