انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔
میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت'' میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن اقبال زون اسکواڈنے ویلنشیا ، مانگا منڈی اور ناز ٹائون سے 18عارضی تجاوزات ہٹا دیںجبکہ 38ریمپس ، 2شیڈز، 3سیڑھیاں، 3تندور مسمار کر دئیے گئے۔ 10افراد کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے اور 3افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔29فلیکسز /بینرز اتار دئیے گئے۔سمن آبادزون اسکواڈنے نوناریاں بازار، عمر مارکیٹ سے 42عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ داتاگنج بخش زون اسکواڈنے ہال روڈ، اسلام پورہ اور رائل پارک سے 29عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔پختہ تجاوزات میں 32تھڑے اور01کھوکھا مسمار کر دیا گیا۔ 13بینرز اتار دئیے گئے۔ راوی زون اسکواڈ نے جی ٹی روڈ شاہدرہ، اور ڈی پوائنٹ رنگ محل سے 42عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔نشتر زون اسکواڈ نے منیٰ چوک، مادرِ ملت روڈ سے17عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔گلبرگ زون اسکواڈ نے مین مارکیٹ ، برکت مارکیٹ اور لبرٹی میں05دکانیں سیل کر دیں۔ مزیدبرآںمیونسپل آفیسر ریگولیشن کی زیرنگرانی شاہ عالم مارکیٹ میں گرینڈ آپریشن کے دوران 10دکانیں، 40تھڑے،30شیڈز،35مستقل کائونٹرز، 10کیبنٹ اور 18برآمدے مسمار کر دئیے اور راستہ صاف کردیا گیا۔