بھارت : تاج محل کو دیکھنے کے لیے داخلہ فیس میں اضافہ
آگرہ:(ویب ڈیسک) تاج محل کو دیکھنے کے لیے ہر روز دس سے پندرہ ہزار افراد آتے ہیں جن میں اکثریت بھارتی شہریوں کی ہوتی ہے۔ سال 2016 میں تاج محل کا دیدار کرنے کے لیے 65 لاکھ افراد نے اس سفید سنگ مرمر کے مقبرے کا رخ کیا۔ یہ مقبرہ مشہور مغل حکمراں شاہ جہاں نے اپنی بیگم ممتاز محل کے واسطے تعمیر کروایا۔نئے اعلان کے تحت تاج محل کو دیکھنے کے لیے آنے والے مقامی بھارتی شہریوں کو 50 روپے کے بجائے اب 250 روپے داخلہ فیس ادا کرنا ہو گی جب کہ دنیا کے عجائبات میں شمار ہونے والی اس پرشکوہ عمارت کے دیدار سے لطف اندوز ہونے کے لیے غیر ملکی شہریوں اور سیاحوں کے واسطے داخلہ فیس اب 16 ڈالر کے بجائے 19 ڈالر ہو گی۔