فرانس میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا
فرانس نے سٹراسبرگ کی کرسمس مارکیٹ میں حملے کے بعد ملک میں سیکیورٹی الرٹ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔فرانس کی وزیر داخلہ کرسٹو فی کاسٹنر نے بدھ کو اپنے بیان میں سیکیورٹی الرٹ کی سطح بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سیکیورٹی لیول بڑھا کر”ایمرجنسی اٹیک“پر کر دیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں کرسمس بازاروں اور سرحدوں پر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیاگیا ہے تاکہ سٹراسبرگجیسے کسی اور حملے سے محفوظ رہا جا سکے۔
سٹراسبرگ کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد4 ہو گئی
فرانس کے مشرقی شہر سٹراسبرگ کی کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد4 ہو گئی۔ سٹراسبرگ کے مئیر رولنڈ ریز کے مطابق کرسمس بازار میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد4 ہو گئی جبکہ تین سے چار زخمیوں کی حالت نازک ہے۔انھوں نے کہا کہ کرسمس بازار میں فائرنگ کرنے والے نامعلوم حملہ آور کی تلاش جاری ہے جس نے فرار سے قبل گشت میں مصروف پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی۔