کیلیفورنیا میں فیس بک دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی،عمارت کو خالی کرا لیا گیا
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں واقع فیس بک کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اسے خالی کرا لیا گیا ۔یہ اطلاع پولیس کے حوالے سے مقامی میڈیا نے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک پولیس محکمہ کو مینلو پارک میں واقع فیس بک کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے دفتر کی تلاشی لینا شروع کر دی ہے۔