کراچی: گیس بحران سنگین ہوگیا۔ غیر معینہ مدت کیلئے فلنگ اسٹیشن بھی بند
کراچی میں سردیوں میں گیس بحران نے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ تاجروں کی نیندیں حرام کر دیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے غیر معینہ مدت کیلئے فلنگ اسٹیشن بھی بند کردیئے جس کیخلاف سی این جی ایسوسی ایشن نے سوئی سدرن کے ہیڈ آفس پر احتجاج کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن رہنماو ¿ں کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کی موجودہ انتظامیہ کا رویہ افسوس ناک ہے۔ گیس بحال نہ ہوئی تودھرنا دے کر شارع فیصل بلاک کر دیں گے۔صنعت کاروں نے بھی بڑی صنعتوں میں اہم ترین کیپٹو پاور کی گیس سپلائی منقطع کیے جانے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ سوئی سدرن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ملکی پیداوار اور ایکسپورٹ پر کاری ضرب لگائے گا۔چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے ایس ایس جی سی کو گیس بندش سے روکیں۔یاد رہے کہ شہرِ قائد کے تین صنعتی زونز میں گذشتہ چار روز سے گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں? کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔کراچی میں کیپٹو پاور پلانٹ سے چلنے والے بڑے ایکسپورٹ کارخانے بند ہیں۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈز میں فنی خرابی پر صنعتوں کو فراہمی بند ہوئی۔ماہرین کے مطابق 70فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبہ سندھ کی تاریخ میں پہلی بار سی این جی غیر معینہ مدت تک بند ہو رہی ہے۔