کراچی:اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر کریش۔ سرمایہ کاروں کی چیخیں نکل گئیں
ترسیلات زر میں 400 ملین ڈالر کی کمی اور عالمی بینک کی جانب سے 250 ملین ڈالر کاہنگامی قرضہ روکنے پر بدھ کے روز پھر سے ا سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔ کاروبار کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 705 پوائٹس کی کمی واقع ہوئی جس نے سرمایہ کاروں کی چیخیں نکال دیں اور انہیں 60ارب سے زائد نقصان کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ منگل کے روز ا سٹاک مارکیٹ 450 پوائٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی تھی اور 38 ہزار 851 پر بند ہوئی۔ بدھ کومزید گر کر 38 ہزار 130 کی سطح پر آ گئی ۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت شیئرز کی مالیت کافی حد تک کم ہوچکی ہے، سیاسی اور معاشی ہلچل کے باعث انویسٹر سرمایہ لگانے سے کترا رہے ہیں۔