قیصر امین کی رہائی درخواست، ڈی جی نیب لاہور کو نوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں گرفتار قیصر امین بٹ کی رہائی کی درخواست پر ڈی جی نیب لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے قیصر امین بٹ کی جیل سے رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ وعدہ معاف گواہ بن کر بیان ریکارڈکراتے ہوئے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں کرپشن کا تمام احوال بیان کردیا، چیئرمین نیب نے بھی معافی دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب قانون کےمطابق چیئرمین نیب کی معافی کے بعد درخواست گزار کو رہا کیاجاسکتا ہے، وہ ہرقسم کی ضمانت دینے کو بھی تیار ہیں، کہیں فرار نہیں ہوں گے، استدعا ہے کہ جیل سے رہائی کا حکم دیا جائے۔