برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو عدم اعتماد تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گراہم بریڈی
برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کی ایک کمیٹی کے سربراہ گراہم بریڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کو اپنی حکومت میں عدم اعتماد تحریک کے سلسلے میں ووٹنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔خودساختہ 1922 کمیٹی کے سربراہ گراہم بریڈی نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی کی ووٹنگ شام 6 سے 8 بجے کے درمیان ہوگی اور نتائج کا اعلان بھی جلد از جلد کیا جائے گا۔گراہم بریڈی نے بتایا کہ انہیں کنزرویٹو پارٹی کے 48 ارکان کے خطوط موصول ہوئے ہیں، جس میں وزیراعظم تھریسا مے کے خلاف عدم اعتماد تحریک پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پارٹی قوانین کے مطابق اگر کنزرویٹو پارٹی کے 15 فیصد ارکان کمیٹی کے سربراہ کو لکھیں تو ووٹنگ کروائی جاسکتی ہے۔