کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ کے ایوانوں میں عالمی طور پر تسلیم شدہ ہے،سردار عتیق احمد خان
آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ کے ایوانوں میں عالمی طور پر تسلیم شدہ ہے مسلم اُمہ کو کشمیری عوام کے دکھ درد کو سمجھ کر مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،کشمیریوں کی جدوجہد کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں یہ فلسطین کے مسئلے کی طرح سیاسی اور حق خودارادیت کا کیس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعود ی عرب کے چھ روز دورے کے دوران مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما مرکزی نائب صدر سردار عبدالطیف عباسی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کشمیراور فلسطین مسلمانوں کے درینہ حل طلب مسائل ہیں ان کو حل نہ کرنے کی وجہ سے پورا خطہ مشکلات کا شکار ہے ،کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے 70برس سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ،بھارت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے طاقت کا بے رحمانہ استعمال کیا ،معصوم بچوں پر بیلٹ گن جیسے ممنوعہ اور مہلک ہتھیار کا استعمال ظلم کی انتہاء کی ہے ۔کشمیری اُمت مسلمہ کا جزو لائیفک ہیں ،کشمیری مسلمانوں کو بھارت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء ،کو تباہی سے بچانے کے لیے مسلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔استقبالیہ میں راجہ زرین خان ،ملک ظفر ،چوہدری ظہور الہیٰ ،سردار افتخاررشید ،امسلم کانفرنس رابغ کے کنوئیر کامران بیگ ،سردر ریاض عباسی ودیگر نے شرکت کی۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ تارکین وطن مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو اُجاگر کرنے کے لیے تاریخی کردار ادا کررہے ہیں بھارتی لابی کو ہر محاذ پر شکست دینے کے لیے اُن کا عزم قابل مبارکباد ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارت کی جمہوریت اور سیکولرز ازم کو بے نقاب کیا ،ابھی تک مغربی ملکوں نے بھارت مظالم پر خاموشی اختیار کررکھی ہے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے اور اس کا توڑ کرنے کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اس کام کو مزید وسعت ملنی چاہیے۔سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کیے جانے چاہیے۔