دسمبر کی پہلی بارش، موسمی بیماریوں میں کمی آئے گی
لاہور: دسمبر کی پہلی بارش کے بعد موسمی بیماریوں میں کمی کا امکان ہے، ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ بارش کے باعث الرجی سے ہونے والی بیماریوں میں واضح کمی آئے گی۔موسمی اثرات کے باعث ناک، کان‘ گلے کی بیماریاں عام ہوتی ہیں تاہم ان کا براہ راست تعلق فضائی آلودگی سے ہے۔ آلودہ ہوا سانس کے ذریعے ناک اور گلا کے راستے پھیپھڑوں میں جا کر پھیپھڑوں کے انفیکشن کا باعث بنتی ہے۔دسمبر میں بارشوں کے باعث ان بیماریوں میں کمی آئے گی