ن لیگ کے 7 رہنماؤں نے این آر او مانگا، سب کے نام بتا سکتے ہیں: وزیر مملکت مواصلات مراد سعید
وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح سے ایوان کی کارروائی آگے بڑھ رہی تھی تو سوچ رہے تھے آج قانون سازی ہوگی، ہم توقع کر رہے تھے کہ آج ایوان میں عوامی مسائل اٹھائے جائیں گے، کیا اپوزیشن کرپشن سے متعلق اس قرارداد سے اتفاق کرتی ہے ؟
مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے 7 رہنماؤں نے ان سے این آر او مانگا، جس رہنما نے سب سے پہلے رابطہ کیا وہ آج بھی ایوان میں موجود ہے، اگر کہیں تو سب کے نام بتانے کے لیے بھی تیارہیں۔ انہوں نے کہا میں کیسز آگے ضرور بھجواؤں گا اور تمام فائلیں دوں گا، میں نے تمام منصوبوں کا فرانزک آڈٹ کرایا، آڈٹ پیراز کاحوالہ نہیں دیا۔