وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے رواں سیشن میں تیسرے روز بھی اجلاس میں نہیں آئے
وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے رواں سیشن میں تیسرے روز بھی اجلاس میں نہیں آئے ۔ اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف ایوان میں موجود تھے ۔ قومی اسمبلی کا 6واں اجلاس 10دسمبر سے شروع ہو گیا تاہم کوئی خاص قابل ذکر کاروائی نہیں ہو سکی ہے۔ حکومت اپوزیشن میں الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو بھی وزیر اعظم اجلاس میں شرکت کے لیے نہیں آئے۔