کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی ہے:اسد قیصر
سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ پارلیمانی کمیٹی ملک میں زرعی شعبے کے فرو غ کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے سفارشات تیار کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ سفارشات جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔سپیکرنے کہاکہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔اسدقیصرنے کہاکہ وفاق اورصوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ترقی ،سماجی بہبود اور عوامی خوشحالی کے فروغ میں مدد ملے گی۔