برطانیہ میں5 سال سے بھی کم وقت میں تیسری مرتبہ آج عام انتخابات ہورہے ہیں
برطانیہ میں پانچ سال سے بھی کم وقت میں تیسری مرتبہ آج (جمعرات) عام انتخابات ہورہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق انگلینڈ،ویلز، سکاٹ لینڈ اورشمالی آئرلینڈمیںآج کے انتخابات کے بعدنتائج کااعلان جمعہ کو ہوگا۔ان انتخابات سے وزیراعظم بورس جانسن کی سربراہی میں بریگزٹ کے لئے راہ ہموار ہوگی یا برطانیہ ایک اورریفرنڈم کی طرف جائے گا جو یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کوبالآخرتبدیل کرسکتاہے۔ بورس جانسن نے بریگزٹ کے لئے اکتیس اکتوبرکی حتمی تاریخ تک ناکامی کے بعدآج کے انتخابات کااعلان کیاتھا