وکلا کی ہڑتال:رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت17 دسمبر تک ملتوی
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت درخواست گزار کے وکلا کی عدم پیشی کے باعث17 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ذرا ئع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس چوہدری مشتاق احمدنے درخواست پرسماعت کی ،درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسرکو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مقدمے میں ضمانت پررہائی کاحکم دیاجائے،وکلاہڑتال کے باعث درخواست گزارکے وکیل پیش نہ ہوئے،عدالت نے سماعت 17 دسمبرتک ملتوی کردی۔