روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ ہلاک
روس میںفوج کا ایک ہیلی کاپٹر ایم آئی ،28 گر کر تباہ ہو گیا جہاز میں سوار دوپائلٹ ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق روس کے کراسنوڈار علاقہ میں فوج کا ایک ایم آئی، 28 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار عملہ کے دو ارکان کی موت ہو گئی۔روس کے وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔