ڈالر3پیسےپھر مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں57پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔دوسری جانب ڈالر 3پیسے مہنگا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو 57پوائنٹس کے اضافے سے اسٹاک مارکیٹ40ہزار588پر ٹریڈ کرنے لگی۔بدھ کے روز مارکیٹ133 پوائنٹس کے کمی کے بعد 40ہزار531 پر بند ہوئی تھی۔ دریں اثنااسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ میں تیکنیکی خرابی آ گئی تھی جسے بعد ازاں دور کردیا گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کے اضافے سے154.98سے بڑھ کر 155.01 پرٹریڈ ہوا۔