انٹر بینک میں ڈالرمہنگا
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.98 سے بڑھ کر 155.01 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.70 روپے میں فروخت ہوا جبکہ منگل کو بھی اس کی یہی قیمت تھی۔