امریکہ نے شمالی کوریا کو ممکنہ میزائل تجربے کے نتائج بارے خبردار کر دیا
امریکہ نے شمالی کوریا کو نئے سال میں میزائل تجربہ کرنے کے نتائج بارے خبردار کر دیا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفارتکار کیلی کرافٹ نے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر شمالی کوریا نئے سال میں میزائل تجربہ کرنے کی دھمکی دیتا ہے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہو گا لیکن اگر وہ ہمارے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے تو ہم لچک کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ شمالی کوریا ہمارے ساتھ مذاکرات کے لیے انتہائی قدم اٹھانے کی بجائے دشمنی اور دھمکی نہیں دے گا۔ انہوں نے پابندیوں کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو سلامتی کونسل اس کے مطابق کارروائی کرے گی۔