سانحہ پی آئی سی نے اخلاقی اور انتظامی گراوٹ کے بد ترین ریکارڈ قائم کیا۔سعد رفیق
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سانحہ پی آئی سی نے اخلاقی اور انتظامی گراوٹ کے بد ترین ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔ سیاسی اختلاف سے بالا ہو کر فیاض چوھان پر تشدد اور یاسمین راشد صاحبہ سے بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر میں اپنی ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دشمن ممالک حالت جنگ میں بھی ہسپتالوں پر حملہ نہیں کرتے ،بے گناہ مریضوں کا خون ِ ناحق کس کے سر ہے؟ہسپتال کی قیمتی سرکاری مشینری تباہ کرنا کیا تخریب کاری نہیں ؟۔