پی آئی اے کا ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
پی آئی اے کا ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، لینڈنگ سے قبل طیارے سے پرندہ ٹکراگیا ، طیارے سے چوبیس گھنٹوں کے دوران پرندا ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے301حادثے سے بال بال بچ گئی ، لینڈنگ سے قبل طیارے سے پرندہ ٹکراگیا، جس کے باعث پی آئی اے کے ایئربس 320طیارے کو نقصان پہنچا تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت کراچی ایئرپورٹ اتار لیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کو گراونڈ کردیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت و لاپرواہی کے باعث جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے مسلسل واقعات پیش آرہے ہیں ، ایئرپورٹ کے اطراف گندگی کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے پرندوں کی آمجگاہ بن رہی ہے ، ضلعی انتظامیہ کو متعدد بارآگاہ کیا گیا کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔
گذشتہ روز بھی کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 بڑے حادثے سے بچ گئی تھی ، ایئربس 320 کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تھا ، جس کے باعث بی ایم ایکس رجسٹریشن کے حامل طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا لیکن کپتان نے مہارت سے طیارے کو باحفاظت واپس کراچی ایئرپورٹ اتار لیا تھا۔