پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روزصرف 20 اوورز کا کھیل ہو سکا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز صرف 20 اوورز کا کھیل ہو سکا۔سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔