کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ڈاکٹرسمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ شرپسندوں کی فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے.

گلستان جوہر میں جوہرچورنگی کے قریب مسلح افراد نے کارپرفائرنگ کرکے ڈاکٹرسیدنبیل الدین کوقتل کردیا، مقتول بلدیہ ٹاؤن میں ہیلتھ آفیسراورگلستان جوہربلاک 17کا رہائشی بتایاجاتا ہے،سپرہائی وے پر میمن گوٹھ کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی ہے،جس کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے،مقتول کی شناخت نہیں کی جاسکی،عزیزبھٹی کے علاقے میں اسٹیڈیم روڈ کے قریب بھی شرپسندوں نے دکان پر فائرنگ کردی،جس سے فاروق اور کامران سمیت تین افرادزخمی ہوگئے.