پاکستان اور روایتی حریف بھارت کےدرمیان مقابلے کی تو دنیائے کرکٹ کی نظریں اس ٹاکرے پر ہوتی ہیں
جب بات ہو پاک بھارت ٹاکرے کی تو پاکستانی عوام قومی ٹیم کو اپنی تجاویز دینے میں پیچھے نہیں رہتی کرکٹ ماہرین کامانناہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی باؤنسی وکٹوں پرمیچ افتتاحی بیٹسمینوں کی صلاحیتوں کا کڑا امتحان ہوگا،،،اورنئی گیند اوپنرزکےلیےمشکلات کھڑی کرے گیمیگاایونٹ میں اچھا اغاز ہر ٹیم کی خواہش ہوگیقومی فرسٹ کلاس کرکٹرزکاکہنا تھا کہ بھارت کو زیر کرنے کیلئے پاکستان کوجارحانہ آغازکرنا ہوگاایک دو لمبی شراکت داری میچ کاپانسہ پلٹ سکتی ہےمیچ میں پاکستان کو ریگولروکٹ کیپرکےساتھ میدان میں اترنا ہوگامبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کےمیچ میں فاسٹ باؤلرز کےساتھ ساتھ سپنراور آل راؤنڈ بھی ضروری ہے،جب کہ فیلڈنگ کے شعبے میں بھی مزید بہتری لانا ہوگی۔بوم بوم کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ آفریدی کاہرمخالف ٹیم پر دباؤ ہوتاہے جس کو برقرار رکھتےہوئےان کوذمہ دارانہ بیٹنگ کرنا ہوگی،