مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہےکہ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز اورچینی وزیرخارجہ وانگ زینے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریںگے، پاکستان اورچین نے دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے،چین کے ساتھ مل کراقتصادی راہداری منصوبہ جلد مکمل کریںگے انہوں نے کہا کہ افغانستان مین امن اور استحکام پر پاکستان اور چین دونوں متفق ہیں،اس موقع پرچینی وزیرخارجہ وانگ زی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،،انہوں نے کہا کہ صدر جیانگ زی کا دورہ پاک چین تعلقات کی بہتری میں سنگ میل ثابت ہوگا، پاکستان سے زندگی کے ہر شعبے میں تعاون جاری رکھی نگے ،چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کیلیے انتہائی اہم ہے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلیے چین بھرپور تعاون جاری رکھے گا ،ایک سوال کے جواب میں چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلیے ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں ،افغان حکومت طالبان سے بات چیت کرے تو ہم سپورٹ کرینگے ،ان کا کہنا تھا کہافغانستان میں متحارب گروہوں اور حکومت میں مفاہمت ضروری ہے ۔