آئین میں اکیسویں ترمیم کےخلاف سندھ بارکونسل کی اپیل پرکراچی سمیت سندھ بھرمیں وکلا نےیوم سیاہ منایا
سندھ بارکونسل کی جانب سے یوم سیاہ کی اپیل پر وکلا برادری عدالتوں میں بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرپیش ہوئی،اس موقع وکلا کاکہناتھا کہ آئین میں اکیسویں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے،عدالتیں اپنا کام کررہی ہیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ انہی عدالتوں کو تحفظ فراہم کرے،ور ججوں کو سیکیورٹی مہیا کی جائے،انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہوگا،حکومت نےملٹری کورٹس کانوٹی فکیشن واپس نہ لیاتو ملک بھرمیں تحریک چلائیں گے