اوباما نےداعش کے خلاف باضابطہ طور پر فوجی طاقت استعمال کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا
امریکی صدر کی جانب سے کانگریس کو بھیجا جانے والا یہ مسودہ تین برس تک قابل عمل ہوگا، قرارداد کے تحت امریکی فوج کوداعش کے تعاقب کی اجازت ہو گی لیکن طویل مدتی جنگی کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔امریکی کانگریس نے 2002 کی عراق جنگ کے بعد سے اب تک باضابطہ طور پر فوجی طاقت کے حق میں ووٹ نہیں دیا ہے،،کانگریس کو بھیجے گئے ایک خط میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ موجودہ حالات داعش کے خلاف فضائی حملوں کی اجازت دیتے ہیں تاہم کانگریس میں موجود دونوں جماعتیں متفقہ طور پر دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائی کی اجازت دینے کے لیے قرارداد پاس کریں۔‘صدر اوباما کا کہنا تھا کہ یہ قرار داد امریکی فوج کو عراق اور افغانستان کی جنگوں کی طرح بڑے پیمانے پر زمینی جنگی کارروائیوں کا اختیار تو نہیں دے گی لیکن یہ خصوصی آپریشن اور ریسکیو آپریشن کرنے کے لیے لچک فراہم کرے گی۔