افغانستان کے شہر لشکرگاہ میں خودکش کار بم حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت گیارہ افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہوگئے
افغانستان کے سب سے شورش زدہ صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ کو دہشتگردوں نے خون میں نہلا دیا،جہاں کابل بنک کے سامنے افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں کو نشانہ بنادیا گیا، افغان حکام کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو فورسز کی کار کے قریب لاکر دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں سات فوجی اور چار شہری جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے، حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے، افغانستان میں ایک ہفتے کے دوران ہونے والا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے،، اس سے قبل سات فروری کو کابل میں سپریم کورٹ کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے میں بیس افراد لقمہ اجل بنے تھے