لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ساہیوال کے رہائشی نعیم مسیح نے اڑھائی کلو منشیات کینوﺅں میں چھپا رکھی تھی اور وہ دوحہ جا رہا تھا کہ ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران اس کے قبضے سے اڑھائی کلو منشیات برآمد کر لی گئی، اے ایس یف نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے ۔