لاہور میں ٹریفک وارڈن اور شہری میں جھگڑے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
ٹریفک وارڈن اور شہریوں کے درمیان جھگڑوں کے واقعات کوئی نہیں بات نہیں، لاہور کے علاقے لوئر مال میں سنٹرل ماڈل سکول کے پاس ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں دو وارڈنزسیف اللہ اور شاہد نے معمولی تلخ کلامی کےبعدشہری فیاض کو تشدد کا نشانہ بناڈالا
واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ٹریفک اہل کاروں نے کس انداز میں شہری پر تشدد کیا، جبکہ ہاتھا پائی میں شہری نے مزاحمت کی اور وارڈنز پر اپنا ہاتھ صاف کیا، اہلکاروں نے موقف اختیار کیا کہ پہلے شہری نے بدتمزی شروع کی تھیٹریفک وارڈنز کے رویے کی شکایت لی کر شہری تھانہ لوئر مال پہنچا اور ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دے ڈالی، سرکل ڈی ایس پی نے ٹریفک اہلکاروں کوواقعہ کا ذمہ دار قرار دیا لیکن اس کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا