کراچی: رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا
شہر قائد میں قیام امن کے لیے رینجرز کی شر پسند عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا رکن، کالعدم تنظیم کا کارندہ اور دیگر ملزمان شامل ہیں، ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،
ترجمان کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیاں کورنگی، شاہ فیصل اور لیاری میں کی گئیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی منفی سرگرمی کی اطلاع فوری رینجرز کو دیں۔